• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ اللہ دتہ میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 100 کنال اراضی واگزار

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر،خصوصی نامہ نگار)سی ڈی اےانتظامیہ کی جانب سےشاہ اللہ دتہ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔دوران آپریشن قبضہ مافیا سے 100 کنال اراضی واگزار کروالی گئی۔بااثرقبضہ مافیا نے جنگلات کی 800کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے پلاٹنگ اورتعمیرات کررکھی تھیں۔ آپریشن میں شعبہ انفورسمنٹ کے علاوہ ڈی ایم اے کی مشینری،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود رہی۔غیر قانونی اراضی کراچی اور سمندر پار پاکستانیوں کوبھی فروخت کی جا رہی تھی۔ سی ڈی اے کے مطابق با اثر افراد غیر قانونی قبضوں اور فروخت میں ملوث ہیں واگزار کروائی گئی سو کنال اراضی پر بڑی تعداد میں غیرقانونی تعمیرات کی گئی تھیں جن میں گھروں کے علاوہ بلند و بالا عمارتیں اور پلازے اور اسٹرکچرز بھی تھے، تاہم مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کو موقع پرہی مسمار کردیا گیا۔ آپریشن آئندہ پورے ہفتے جاری رہے گا۔
تازہ ترین