• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے MPA کا بزدار پر اظہارِ اعتماد


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے دوران رئیس نبیل احمد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔


سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترقی مخالف عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ رئیس نبیل احمد 2018ء کے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے رحیم یار خان کے حلقہ پی پی 265 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین