• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی MPA کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار


مسلم لیگ نون کےرکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں،اس ٹولے کا ایجنڈا افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

نون لیگی ایم پی اے نے عثمان بزدار سے کہا کہ جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔


تازہ ترین