• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچنے کا امکان


وزارتِ صحت کے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچنے کے امکانات ظاہر کیئے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذریعے کورونا وائرس کی ویکسین پاکستان مفت لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی بوئنگ 777 چین کی عطیہ کردہ 5 لاکھ ویکسین وائلز لائے گا۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آغاز سے پہلی کھیپ میں پاکستان پہنچنے والی ویکسین ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔


وزارتِ صحت کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ جمعے کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا۔

وزارتِ صحت کے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں آئندہ 5 ماہ تک بھی ویکسین پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

تازہ ترین