• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 14 لاکھ سے متجاوز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 14 لاکھ 36 ہزار 873 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 84 ہزار 190 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار 395 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 161 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار 320 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 39 ہزار 517 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار 201 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 83 ہزار 927 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 25 ہزار 848 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 42 ہزار 757 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 885 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 2 ہزار 31 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 20 ہزار 237 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 485 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 71 ہزار 76 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 74 ہزار 672 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 887 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ 15 ہزار 54 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 74 ہزار 456 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 31 لاکھ 6 ہزار 859 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 57 ہزار 291 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 27 لاکھ 74 ہزار 14 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 86 ہزار 889 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 1 ہزار 147 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 25 ہزار 476 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 49 ہزار 839 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 55 ہزار 358 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 79 ہزار 679 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 363 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 23 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 326 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 910 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 64 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 371 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 821 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 78 لاکھ 4 ہزار 935 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 295 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین