کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ زراعت مخالف قانون فوری واپس لیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ہندی میں جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’مودی کسانوں پر حملہ کر کے ملک کی معیشت کو کمزور کررہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اس سے صرف ملک دشمن لوگ ہی خوش ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے بعد دلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بھارتی کسان ریلی کے بعد دوبارہ دلی کی سرحدوں پر جا بیٹھے ہیں۔
دلی کے لال قلعہ اور بارڈرز پر اضافی نفری تعینات ہے جبکہ کچھ سڑکیں بھی بند ہیں۔