کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2021کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا اور مطلوبہ تربیتی معیار کے حصول میں مشترکہ آپریشنل مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، نیول چیف نے دونوں افواج کے مابین اعلٰی سطح کی ہم آہنگی کے حصول کے لئے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کے انعقاد پر زور دیا۔