• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کا جشن، مصباح الحق اور فواد عالم کی ٹیم کی مزیدار کھانوں سے تواضع

جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور فواد عالم نے پوری ٹیم کی مزیدار کھانوں سے تواضع کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اتوار کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں آج کراچی میں ہی قیام کریں گی جبکہ جنوبی افریقی اور پاکستانی کھلاڑیوں کل چارٹر طیارے کے ذریعے راولپنڈی لے جایا جائےگا۔

دوسری طرف کراچی ٹیسٹ کی جیت پر مصباح الحق اور فواد عالم کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے مزیدار کھانوں کی دعوت کی گئی۔


جنوبی افریقا سے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے، کراچی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر پہلے کیک کاٹا اور پھر خوب ہلہ گلہ کیا۔

کیک کٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کراچی ٹیسٹ میچ کے ہیرو فواد عالم نے ہوٹل میں ہی مزیدار کھانوں کا آرڈر دیا۔

بائیو سیکورببل کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی دعوت کے مزے اڑائے۔

تازہ ترین