• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیسٹ، سب کچھ ایک خواب کی طرح ہے، فواد عالم


جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میں مرد میدان قرار پانے والے فواد عالم نے کہا ہے کہ ہمارے اسپنرز نے میچ یکطرفہ کردیا۔

پہلی اننگز میں سنچری کرنے والے فواد عالم نے دوسری اننگز میں میچ وننگ اسٹروک بھی لگایا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا ٹیسٹ میچ، اُس میں سنچری اور پھر مین آف دی میچ یہ سب ایک خواب کی طرح ہے۔


انہوں نے قومی ٹیم کی جیت میں اسپن بولنگ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہمارے اسپنرز نے میچ ہمارے حق میں یکطرفہ بنادیا۔

فواد عالم نے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر جیت بہت ضروری تھی، ٹیم چاروں دن بہت زبردست کھیلی، ہمیں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب فیملی سپورٹ کرتی ہے تو آپ ہر مشکل سے نکل جاتے ہیں، اپنے تاثرات بتانے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

تازہ ترین