• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ :خیرپور میڈیکل کالج رجسٹرڈ، ہاؤس جاب کو معاوضہ دینے کا حکم

خیرپور( غلام عباس بھنبھرو) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کےجسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل ڈبل بینچ نے خیرپور میڈیکل کالج کو رجسٹریشن دیکر 15روزکے اندر طلبہ کو رجسٹریشن لائسنس جاری کئے جائیں کالج کے طلبہ و طالبات ڈاکٹر رابیہ شاہ ، ڈاکٹر پرینکا کماری ، ڈاکٹر خدیجہ ٰ مہر ، ڈاکٹر فاروق شیخ ،ڈاکٹر راہول، ڈاکٹر سید دائود شاہ اور دیگر نے معروف وکلا نثار احمد بھنبھرو اور سجاد کولاچی کی معرفت عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی کہ خیرپور میڈیکل کالج کو 6 برس سےرجسٹرڈ نہیں کیا جا رہا جبکہ کالج کے طلبہ کے 6 بیج پاس آئوٹ ہو چکےہیں اور کالج کے طلبہ ہائوس جاب بھی کرچکے ہیں طلبہ کو ہائوس جاب کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے جبکہ پاس آئوٹ طلبہ کو ملازمتیں بھی نہیں دی جارہی جبکہ سندھ حکومت کالج کو مطلوبہ سہولیات دیدی ہیں اور سندھ حکومت کے فنانس محکمے نے مطلوبہ فنڈ بھی جاری کر رکھےہیں طلبہ کو لائسنس نہ ملنے کے باعث 6 سو سےزائد طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

تازہ ترین