اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ،نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ’’ کوویکس‘‘ کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی کورونا ویکسین حکمت عملی،پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات کا نتیجہ آ گیاہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خوراک فروری سے ملنا شروع ہونگی، 60 لاکھ ویکسین ڈوز مارچ تک مل جائے گی۔