پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں بیجنگ سے آنے والی ویکسین وصول کریں گے۔
ویکسین آج ہی سے ملک بھر میں تقسیم ہوگی۔
وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ملک بھر میں ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
اسد عمر کے مطابق ویکسین لگنےکا آغازمنگل یا بدھ سے ہوگا۔ جون تک ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین کی خوراکیں مل جائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی ویکسین لانے کے لیے گزشتہ روز چین روانہ ہوا تھا۔