• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے پر چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی )اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فوجیوں پر حملے کے الزام میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا۔اے ایف پی کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ʼایک لکڑی سے منسلک 3 چاقووں سے مسلح حملہ آور نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں مغربی کنارے کے جنکشن پر فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ تاہم حملے میں کسی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سرمئی شرٹ میں ایک شاہراہ کے کنارے چل رہا ہے۔وہ اپنے کپڑوں میں سے کچھ نکالتا ہوا دکھائی دیا اور ایک سپاہی کی طرف بھاگنے لگا۔اسرائیلی فوجیوں نے اس شخص پر فائرنگ کردی۔اسرائیلی فوج نے ایک تصویر شیئر کی جس میں جھاڑو نما کسی چیز پر چھریاں باندھی گئی ہیں۔

تازہ ترین