• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2اہلکار زخمی

بنوں(این این آ ئی)شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن کے علاقہ ڈم ڈیل میں سڑک کے کنارے بم نصب تھا جوں ہی سیکورٹی فورسز کا قافلہ سڑک کنارے سے گزار رہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ذرائع کے مطابق دھماکا سیکورٹی فورسز کے سرچنک پارٹی کو پیش آیا ۔

تازہ ترین