• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنماؤں کو منفی سیاست کی بجائے ملک کے مسائل پر فوکس کرنا ہوگا، پرویز الٰہی

رہنماؤں کو منفی سیاست کی بجائے ملک کے مسائل پر فوکس کرنا ہوگا، پرویز الٰہی


لاہور(نمائندہ خصوصی) چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو منفی سیاست کی بجائے ملک اور عوام کے مفاد میں ان کے مسائل پر فوکس کرنا ہوگا، عوامی ریلیف کو یقینی بنا کر ہی ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ اور کمیٹی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین