• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے عالمی جوہری معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت کو مسترد کردیا

تہران(جنگ نیوز)ایران نے عالمی جوہری معاہدے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کی فرانسیسی صدر میکرون کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کے مندرجات اور فریقین ناقابل تبدیل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے جوہری معاہدے کے شرکا میں اضافے یا کسی بھی نئی بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے یاد دلایا کہ عالمی قوتوں کے ساتھ کیا گیا جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے توثیق شدہ ایک کثیرالجہتی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے فریق واضح ہیں اور انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو عالمی پالیسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے خود پر قابو رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین