• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کورونا اموات ساڑھے 4 لاکھ سے بڑھ گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

امریکا میں کورونا کے باعث اموات ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں ایک روز میں مزید 587 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ہیلتھ سروس کے لیے فنڈ جمع کر کے برطانوی شہریوں کے دل جیتنے والے 100 سالہ کیپٹن ٹام مور بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

فرانس، اٹلی، جرمنی میں بھی کورونا سے صورت حال خراب ہونے لگی۔ روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تازہ ترین