• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھل جائیں گی

ملک بھر میں پرائمری سے آٹھویں تک کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں آج سے کھل جائیں گی۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر کورونا کیسوں کے باعث کلی یا جزوی طور پر بند رہے۔

کراچی، لاہور، پشاور، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نصف طلبہ کی حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ملک بھر میں تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔

تازہ ترین