• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپلومیٹک بازار میڈریڈ میں ہسپانوی ملکہ کا دورہ

شفقت علی رضا... میڈریڈ میں موجود دنیا بھر کے سفارت خانوں میں تعینات سفیروں کی بیگمات کی ایسوسی ایشن ’’ اے ڈی ای ‘‘ کے تحت سالانہ ڈپلومیٹک بازار منعقد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ہسپانوی ملکہ ’’ رائینہ صوفیہ ‘‘ تھیں۔

ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ۔انہوں نے مختلف ممالک کے اسٹالز کا وزٹ بھی کیا ۔پاکستانی اسٹال پر ان کو سفیر پاکستان رفعت مہدی اور بیگم انیس مہدی نے خوش آمدید کہا ۔

پاکستانی اسٹال پرہسپانوی ملکہ کو شال کا تحفہ پیش کیا گیا جو انہوں نے بڑی محبت سے قبول کیا ۔

پاکستانی اسٹال کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ وہاں رکھے گئے کھانوں کو دوسرے ممالک کے سفیروں نے خوش دلی سے کھایا جبکہ جلیبی کو بہت پسند کیا ۔

پاکستانی اسٹالز میں سب سے زیادی رش مہندی کے اسٹال پر دیکھنے میں آیا۔سفیروںکی بیگمات اپنے ہاتھوں پر مہندی لگواتی رہیں ۔سفارت خانے میں تعینات سمیرا بی بی نے مہندی سے دلکش ڈیزائن بنائے جنہیں بہت سراہا گیا۔
تازہ ترین