• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، مقامی حکومتیں قبل از وقت ختم کرنے پر پنجاب سے جواب طلب

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی 28 جنوری 2021 ء کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔ پیر کو جاری تحریری حکمنامے میں عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں مقامی حکومتیں وقت سے پہلے ختم کرنے پر پنجاب حکومت سے 4 فروری تک تحریری جواب جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔تحریری حکمنامے میں سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور وفاق کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں ۔ الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کرائیں۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزکورہ بالا کیس کی 28 جنوری کو ہونے والی سماعت کے دوران بتایا کہ پنجاب میں مقامی حکومتیں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں، پنجاب حکومت مقامی حکومتیں وقت سے پہلے ختم کرنے پر 4 فروری تک اپنا جواب عدالت میں جمع کرائے ۔

تازہ ترین