• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شخص نے مسلسل چھٹی بار لاٹری جیت کر ایک دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، انہوں نے چھٹی بار لاٹری جیتی ہے جس کی رقم ڈھائی لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔

برائن موس کا تعلق اڈاہو کے چھوٹے سے شہر میریڈیئن سے ہے جنہوں نے کراس ورڈ اسکریچ گیم میں جمعرات کے روز یہ رقم جیتی ہے۔ اڈاہو لاٹری کے مطابق یہ ان کی چھٹی کامیابی ہے تاہم یہ اب تک لاٹری کا سب سے بڑا انعام بھی ہے جو انہوں نے جیتا ہے۔

برائن موس کھیلوں کے سامان اور اس سے وابستہ غذاؤں کی ایک چھوٹی سی دکان کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاٹری انہوں نے انعام کے لالچ میں نہیں خریدی بلکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ضرورتمند اسکولوں کی مدد کی جاتی ہے۔

دیگر امریکی ریاست اور شہروں کی طرح اڈاہو کی لاٹری بھی عوامی فلاح اور بالخصوص اسکولوں کی فلاح اور غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین