• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں برفانی طوفان، نظام زندگی درہم برہم

امریکا کے مشرقی ساحلی حصوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پنسلوانیا سے نیو انگلیڈ تک ہر جانب برف ہی برف ہے، برفباری کے باعث امریکا میں 1600 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ متعدد اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

امریکی ریاست نیو جرسی اور فلاڈیلفیا کے بعد اب نیویارک میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیویارک میں شہریوں کے غیر ضروری سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

شدید برف باری کے باعث نیویارک میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کے مراکز بھی بند ہوگئے ہیں۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق آج امریکا میں ایک سے دو فٹ تک بارف باری ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین