• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی، سیکرٹری صنعت و پیداوار سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پاکستان اسٹیل سے ملازمین کو فارغ کرنے کیخلاف سیکرٹری صنعت و پیداوار اور اسٹیل مل انتظامیہ سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔قبل ازیں بارہ سابق ملازمین درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے 27 نومبر کو کورونا وائرس کے دوران ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہےجبکہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے پاس قومی اداروں کو فروخت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین