• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ایک اور احتساب عدالت ، تعداد چار ہو جائیگی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے ملک میں احتساب کے عمل کو تیز کرنے کیلئے مختلف شہروں میں فوری طور پر جن تیس نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی ہے اس کے لئے بجٹ بھی مختص کر دیا گیا ہے، وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک عدالت راولپنڈی میں اور دیگر 29عدالتیں پاکستان کے مختلف شہروں میں کام کریں گی ، اس مقصد کیلئے 400عشاریہ 20ملین روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے جس میں سے 45ملین کرائے کی عمارتیں حاصل کرنے اور پندرہ ملین ان کی تزئین و آرائش پر خرچ ہوگی۔ اس وقت راولپنڈی کی تین احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ریفرنسز کی تعداد صرف اٹھارہ ہے، امکان ہے کہ چوتھی عدالت کے باقاعدہ قیام کے بعد ان عدالتوں میں نئے ریفرنسز دائر کئے جائیں گے ،اسی طرح جن دیگر عدالتوں میں مقدمات کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے بھی کیس یہاں منتقل کئے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین