• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ریلوے اراضی پر قابضین کیخلاف آپریشن، 50ایکڑ واگزار

اسلام آباد ( نامہ نگار) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے 6ماہ کے دوران ریلوے اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کر کے 50ایکٹر اراضی واگزار کرالی ‘ رہائشی و کمرشل اراضی کی مالیت 640روپے ملین ہے۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے شعبہ لینڈ سے متعلق اعلی سطحی اجلاس میں شعبہ لینڈ کو ہدایت دی کہ ریلوے کی قیمتی اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا ‘ جو بھی ریلوے کی اراضی پر قبضے کی کوشش یا قبضے کا مرتکب پایا گیا اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین