• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، کامیابی کی صورت میں گیلانی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار بھی ہو سکتے ہیں ۔ جیو نیوز کو پیپلزپارٹی کے اعلیٰ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی قائدین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کیلئے مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ،اے این پی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ووٹ دیں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کامیابی کی صورت میں اپویشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار بھی ہو سکتے ہیں ۔

تازہ ترین