حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پانچ گھنٹوں سے اسلام آباد میں جاری ہے، حکومت کے خلاف تحریک کے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ پر اتفاق کیا ہے، لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا جائے گا۔
زيرِ غور مجوزہ شیڈول کے مطابق ملک بھر سے قافلے 20 سے 25 مارچ کو نکلنا شروع ہوں گے۔ فیض آباد پہنچنے کی تاریخ یکم اپریل ہونے کا امکان ہے۔
اجلاس میں سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے، تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جار ہاہے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ شریک ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، فرحت اللّٰہ بابر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں میں امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، اکرم درانی، اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر مالک بھی شامل ہیں۔