ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن کی صاحبزادی اور ابھیشیک بچن کی بہن شویتا نندا نے اپنی بھابھی ایشوریا رائے اور بھائی سے متعلق کچھ پسند وناپسند کا اظہار کیا۔شویتا نندا اپنے بھائی ابھیشیک بچن کے ہمراہ ٹی وی چیٹ شو کافی وِد کرن میں جلوہ گر ہوئیں اور گفتگو کے دوران کرن جوہر کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شویتا نے صلاحیتوں اور جدوجہد کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے پر ایشوریا رائے کی تعریف کی۔کرن نے شویتا سے سوال کیا کہ انہیں ایشوریا رائے کی کس بات سے محبت ہے جس پر شویتا کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے سیلف میڈ، مضبوط عورت اور بہترین ماں ہیں۔کرن کی جانب سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں شویتا نے ایشوریا کی جانب سے ہمیشہ میسجز اور کالز کا جواب دیر سے دینے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے کیے گئے سوال کہ وہ ایشوریا رائے سے متعلق کیا برداشت کرتی ہیں ؟ شویتا نے جواب دیا کہ ٹائم مینجمنٹ۔دوران شو ابھیشیک سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شویتا کا کہنا تھا کہ انہیں ابھیشیک کے پہلے سے سب کچھ جاننے سے نفر ت ہےجبکہ وہ اپنے بھائی کے مزاح کو برادشت کرتی ہیں۔