• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیف بیزوس کا ایمیزون کی سربراہی چھوڑنے کا فیصلہ

نیویارک /کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوس رواں برس کے آخر تک اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، ان کی جگہ اینڈی جیسی لیں گے ۔ دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس ایمازون کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین بن جائیں گے تاکہ وہ کمپنی کے دیگر منصوبوں پر توجہ مرکوز کر سکیں۔کمپنی کے مطابق جیف بیزوس کے عہدے میں یہ تبدیلی ممکنہ طور پر سنہ 2021کے نصف میں ہوگی۔اپنے ایک خط میں جیف بیزوس نے بتایا ہے کہ ان کی جگہ اینڈی جیسی لیں گے جو اس وقت ایمازون کے ʼکلاؤڈ سروسز بزنس کی سربراہی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین