• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن جنوبی افریقا 4 وکٹ پر 106رنز


راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 106 رنز بنالیے ہیں۔

خراب روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 10 منٹ قبل ہی ختم کردیا گیا، دن کے اختتام پر جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک اور ٹمبا باووما کریز پر موجود تھے۔

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 272 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے اننگز شروع کی۔

پہلے ہی دن مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ایڈن مارکرم 32، فاف ڈوپلیسی 17، ڈین 15 اور وین ڈر ڈاؤسن صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور نعمان علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

دن کے اختتام پر کوئنٹن ڈی کوک 24 اور ٹمبا باووما 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے فہیم اشرف کے ناقابل شکست 78، کپتان بابراعظم کے 77 اور فواد عالم کے 45 رنز کی بدولت 272 رنز بنائے۔

تازہ ترین