برمنگھم ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کشمیر پرصرف کشمیریوں کاحق ہے،بھارت اپناغاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے،اہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں اور آزادی تک ان کابھرپورساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکشمیریوں کی آہیں عالمی ضمیر کوجگانے کیلئے کافی ہیں،ان کی قربانیوں سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اوردیگر رہنما وکارکنان اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے چارٹرآف ڈیمانڈ پراپنے اعتماد کی مہر ثبت کرتے ہیں،وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ مودی اوراس کے حواری یادرکھیں کشمیریوں نے 73 برس قبل اپنے مقدر اورمستقبل کافیصلہ کرلیا تھا ،وہ اپنے حق آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی ہٹ دھرمی نے جنت نظیر کشمیر کوزندان میں تبدیل کردیا ہے، بھارت فوری طورپرکشمیر میں دندناتے اپنے باوردی درندے واپس بلائے۔