• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا

معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹن پیٹسمین نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔


کرسٹن پیٹسمین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریباََ 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔‘

ولاگر نے کہا کہ ’میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ ’اسلام‘ کے بارے میں منفی باتیں ہی سُنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔‘

کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ ’میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی،  مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔‘

جرمن ولاگر نے مزید کہا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔‘

کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر زید علی، زارا نور عباس سمیت دیگر فنکاروں کی جانب سے اُنہیں خوب مبارکباد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین