• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا کوہِ ماڑی کو سیاحتی مقام قرار دینے کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہِ ماڑی کو سیاحتی مقام قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ راجن پور کے دورے میں وزیر اعلیٰ کو ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ الیکشن میں وعدہ کیا تھا جنوبی پنجاب کو الگ شناخت دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا  کہ علاقےمیں 4 اسمال ڈیم بنائے جائیں گے، راجن پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر چائلڈ کیئر سینٹر بنے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپریل میں ضلع راجن پور میں سہولت کارڈ کی سہولت دیں گے، فاضل پور اور روجھان میں نئے ریسکیو سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جام پور میں اسٹیڈیم بھی بنائیں گے، راجن پور میں 3 بڑی سڑکیں بنانے کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین