• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن ،سپریم کورٹ آج صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گی

اسلام آباد( خبر نگار) سپریم کورٹ آج وفاقی حکومت کی جانب سے ʼʼسینیٹ کے انتخابات کے لئے کھلے عام رائے شماری کا طریقہ کار رائج کرنے ʼʼ کے حوالے سے ذیلی قانون سازی سے متعلق قانونی و آئینی رائے کے حصول کے لئے دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گی ، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم ،جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیٰ آفریدی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

تازہ ترین