• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب بھی موقع ملا ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں وکلاء کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت سہولیات کے علاوہ دل کے علاج کی سہولیات بھی میسر تھیں انہیں اسی طرح کی سہولیات دوبارہ ملنی چاہئیں۔قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے ہمارے دور میں وکلاء کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت سہولیات کے علاوہ دل کے علاج کی سہولیات بھی میسر تھیںچودھری ارشد باجوہ نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں رانا احمد شہزاد فاروق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار، چودھری عارف محمود ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار، ناصرصدیقی ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار، چودھری منظور وڑائچ صدر رحیم یار خان بار، آصف محمود چیمہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ بار کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے وکلاء رہنماؤں کی درخواست پر کہا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے بات کر کے سپریم کورٹ بار کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی انشاء اللہ جلد شروع کروائی جائے گی۔ نائب صدر سپریم کورٹ بار چودھری ارشد باجوہ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی، آپ کے دور میں ہی پہلی بار پراسکیوٹر جنرل کا محکمہ عہدہ قائم کیا گیا جس پر وکلاء برادری آپ کی مشکور ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو سپریم کورٹ بار میں خطاب کی دعوت بھی دی۔
تازہ ترین