• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹر نے امیتابھ بچن کو 5 سال پرانے ٹوئٹ پر ٹرول کردیا

سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے پانچ سال پُرانے ٹوئٹ پر بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کو ٹرول کردیا۔

فلنٹوف نے 2016 میں ٹوئٹ کیا تھا کہ کوہلی ایسے ہی کھیلتے رہے تو ایک دن جو روٹ جیسے ہو جائیں گے۔

5 سال قبل کیے گئے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے سوال پوچھا تھا کہ ’جو روٹ کون ہے ؟‘

بعد ازاں فلنٹوف نے حال ہی میں بھارت کیخلاف جوروٹ کی ڈبل سنچری کے بعد امیتابھ کو بتا دیا کہ جوروٹ کون ہے ۔

 ٹوئٹر پر شائقین فلنٹوف کے جواب سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور مختلف میمز بھی بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چنائی ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری داغ کر کئی ریکارڈ روند ڈالے اور 100ویں ٹیسٹ میں سینچری کرنے والے بلے بازوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

انگلش کپتان جو روٹ مسلسل تیسری سنچری کے ساتھ 98 ، 99 اور 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، ڈیبیو میچ میں بھی انہوں نے بھارت کے خلاف ہی سنچری بنائی تھی۔

انگلش کپتان جو روٹ نے 100 ویں میچ میں سنچری کرنے والے کھلاڑیوں کے کلب میں بھی انٹری دی، یہ کارنامہ سرانجام دینے پر وہ الیک اسٹیورٹ، اور کولن کوڈری کے بعد تیسرے انگلش کھلاڑی بنے۔

تازہ ترین