آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج


اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں نامزد وکلا کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

 اعلامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق آج کچھ وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چار خواتین سمیت 21 وکلا کو ایف آئی آر  میں نامزد کیا گیا ہے،  وکلاء کے خلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع کی جارہی ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق حملے میں ملوث وکلاء کے لائسنس معطلی کے لیے اسلام آباد بار کونسل کو ریفرنس ارسال کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید