• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریدے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کرونا وباء پر قابو پانے کے لئے چائنا سے ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خریدے گی۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی چین کے کاؤنسل جنرل لی بیجن سے ملاقات ہوئی۔چائنیز کاؤنسل خانے میں ملاقات کے موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وبا کے خاتمے کے لیے چین کا تعاون قابل تحسین ہے، چین سندھ میں طبی سہولیات اور ہیلتھ ٹیکنالاجی میں مدد فراہم کرے، چین کو سندھ میں اسپتالوں اور دیگر ضروری ہیلتھ فیسلیٹیشن نیٹ ورک بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز کو چین کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین