• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

71 روز کے احتجاج کے بعد پمز اور وزارت صحت کے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) اور وزارت صحت کے درمیان 71 دن کے احتجاج کے بعد مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے پمز کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔گزشتہ روز معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، سیکرٹری صحت اور پمز بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ہمایوں نے پمز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار کی سربراہی میں آنے والے وفد جس میں وائس چیئرمین ریاض گوجر،کنوینئر ارشد خان اور ترجمان حیدر عباسیسے ملاقات کی ۔ پمز ملازمین نے صدارتی آرڈننس کے تحت آنے والے ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا، جس میں پمز کو کارپوریٹ باڈی قرار دیا گیا تھا اور پمز ملازمین کا سول سروس سرونٹ کا اسٹیٹس ختم کر کے سرپلس پول میں بھیج کر پمز میں ڈیپوٹیشن پر لانے کا کہا گیا تھا ۔معاون خصوصی صحت نے ملازمین کےمطالبات تسلیم کرتے ہوئے ایکٹ میں ترمیم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ ڈاکٹر فیصل آج پمز میں ملازمین کے احتجا ج کو باقاعدہ ختم کرانے کیلے پمز جائیں گے ۔
تازہ ترین