• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی جہاز کی کھڑکی سے کھینچی گئی حقیقی تصویریں

کورونا وائرس کے باعث مقامی اور بین الاقوامی مسافر بردار پروازیں بڑی حد تک بندش کا شکار ہیں اور یہ بندش اُن لوگوں کو شدید کوفت میں مبتلا کررہی ہے جو باقاعدگی سے فضائی سفر کرنے والے ہیں۔

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے ایسے ہی لوگوں کےلیے ایسے ایل ای ڈی لیمپ تیار کیے ہیں جن پر ہوائی جہاز کی کھڑکی سے کھینچی گئی حقیقی تصویریں ہیں۔

ان ایل ای ڈی لیمپس کے روشن ہونے پر یوں لگتا ہے جیسے ہوائی جہاز کی کھڑکی سے باہر کا منظر دکھائی دے رہا ہو۔

یہ ایل ای ڈی لیمپس اُن سوشل میڈیا انفلوئنسرز کےلیے مفید ہیں جو ہوائی جہاز میں قدم رکھے بغیر بھی اپنے فالوورز کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ وہ اصل میں فضائی سفر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین