• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے روز مرہ استعمال کی چیزوں کی سرکاری ریٹس پر عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے روز مرہ استعمال کی چیزوں کی سرکاری ریٹس پر عدم دستیابی کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ 

وزیر اعظم کی سربراہی میں روزمرہ استعمال کی چیزوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیران، صوبائی وزراء و دیگر حکام نے شرکت کی۔ 

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران روزمرہ استعمال کی چیزوں کی سرکاری ریٹس پر عدم دستیابی کی شکایات کا نوٹس لیا۔ 

وزیراعظم نے پرچون کی سطح پر سرکاری ریٹ لسٹ فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹریز نے گندم کم پیسنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم نے 6 سال پرانی گندم ریلیز کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ سے جواب طلب کرلیا۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے عملدرآمد پلان میں پرائیویٹ سیکٹر کو منڈیاں قائم کرنے اجازت شامل کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم نے پلان میں فارمر مارکیٹ کے لیے این او سی حاصل کرنے کی شرط ختم کرنے کی ہدایت کی۔ 

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیف سیکرٹریز سے آٹے کی پروڈکشن بڑھانے کا پلان، فارمرز مارکیٹ میں اضافہ کے لیے کے پی اور پنجاب سے عملدرآمد پلان مانگ لیا۔

تازہ ترین