• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے شیڈول پر قائم ہے

اسلام آباد (طارق بٹ )ایوان بالا سینیٹ کے آئندہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول کے لئے اپنی پرانے ٹائم فریم پر قائم ہے ۔

 وہ تاریخ کو آگے لے جانا نہیں چاہتا ۔جس کی خواہش وزیر اعظم عمران خان نے ظاہر کی تھی ۔سینیٹ انتخابات کے لئے پولند آئدہ ماہ مارچ کے وسط میں ہو گی ۔ 

11مارچ کو نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ۔سینیٹ کے لئے انتخابی شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا ۔

انتخابی ایکٹ۔2017 کے مطابق یہ انتخابات کرانے کا واحد اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔

اگر 2018 کے سینیٹ انتخابات سے رہنمائی لی جائے تو پورا انتخابی عمل مکمل ہو نے میں ایک مہینہ لگے گا ۔

گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 2 فروری 2018 کو جاری کیا تھا ۔

3 مارچ کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے ۔

قانونی اور آئینی طریقہ کار یہ ہے کہ ریٹائر ہو نے والے سنیٹرز کی مدت مکمل ہو نے سے ایک ماہ کے اندر سینیٹ انتخابات ہوں گے ۔

تازہ ترین