پریانکا چوپڑا جونس کی یاداشتوں پر مبنی تصنیف ان فنشڈ جوکہ کافی مقبول ہوئی ہے اور اسکے حوالے سے بڑے پیمانے پر ریویوز بھی موصول ہوئے ہیں۔
اس تصنیف میں انھوں نے اپنی پہلی تامل فلم کے بارے میں بھی تحریر کیا ہے۔ ایک مقام پر وہ رقم طراز ہیں کہ انھوں نے عاجزی و انکساری اپنے ساتھی اداکار اور تامل فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار تھلاپتی وجے سے سیکھی، پریانکا نے اس فلم میں ایک گانا بھی گایا تھا جسکا ٹائٹل اولتھئی کلتھے، اس گانے کو ڈی ایمان نے کمپوز کیا تھا۔
یاد رہے کہ پریانکا نے 2000 کا مس ورلڈ اعزاز جیتا تھا جسکے فوری بعد انھوں نے اپنا فلمی کیریئر ’تھامیزان‘ کے ساتھ شروع کیا تھا، اور اس میں ان کے مقابل مرکزی کردار تھلاپتی وجے اداکررہےتھے، اور یہ انکی اداکاری کے کیریئر کا پہلا پروجیکٹ تھا۔
اپنی تصنیف میں انھوں نے لکھا ہے کہ تھلاپتی وجے کی اپنے پرستاروں کے ساتھ فیاضی اور عاجزی نے مجھے بہت متاثر کیا۔
انکا کہنا تھا کہ کافی سالوں کے بعد جب میں نیویارک میں اپنی ویب سیریز کونٹیکو کی شوٹنگ پر گئی تو وہاں میرے پرستار جمع ہوگئے اور میرے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کرنے لگے تب مجھے احساس ہوا کہ تھلاپتی وجے نے مجھے تھامیزان کے سیٹ پر جو سکھایا تھا وہ یہی عاجزی و انکساری کا نتیجہ تھی۔