امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کرنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنا نام بدلنے کی وجہ بتادی۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سے 11 سال چھوٹے امریکی گلوکار نک جونس سے ہندو اور مسیحی رسومات کے مطابق شادی کی تھی۔
شادی کے بعد سے ہی پریانکا چوپڑا امریکا میں ہی مقیم ہیں، جبکہ انھوں نے اپنا نام ’پریانکا چوپڑا‘ سے ’پریانکا چوپڑا جونس‘ رکھ لیا تھا۔
اب اپنے اس نام کی تبدیلی پر لب کشائی کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا، بلکہ ان کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑ لیا۔‘
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میں روایات کو عزت بخشنا چاہتی تھی، لیکن ہمہ وقت میں اپنی شناخت کو بھی جانے نہیں دینا چاہتی تھی، اور میرے نام کی تبدیلی اسی کے درمیان ہے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں ورثے میں یہ نام ملا ہے اور امید ہے کہ یہ اسی میراث پر قائم رہے گا۔