• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ کوچ وقار یونس سے مقابلے میں امپائر علیم ڈار جیت گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس پر نامور امپائر علیم ڈار بازی لے گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، اس دوران علیم ڈار اور وقار یونس کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں نامور امپائر نے سابق فاسٹ بولر کو چاروں شانے چت کردیا۔

400 کے قریب انٹرنیشنل مقابلوں میں امپائرنگ کرنے والے امپائر 789 انٹرنیشنل وکٹیں لینے اپنے وقت کے برق رفتار بالر سے مقابلہ جیت گئے۔


دراصل قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران امپائر علیم ڈار اور بولنگ کوچ وقار یونس کے درمیان ’بول آؤٹ‘ کا مقابلہ ہوا اور ہدف اسٹمپس کے پیچھے لگا ہوا طے پایا۔

وقار یونس ہدف پر گیند نہ مارسکے اس کے مقابلے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں صرف 11 وکٹیں حاصل کرنے والے علیم ڈار اپنے مقابل پر بازی لے گئے۔

وقار یونس نے اس مقابلے دوران 2 مرتبہ کوشش کی اور وہ ناکام رہے جبکہ علیم ڈار نشانہ لینے میں کامیاب رہے۔

انٹرنیشنل کی اس مقابلے میں کامیابی پر خوشی قابل دید تھی جس پر وقار یونس بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

تازہ ترین