• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہری مہم کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے۔

لبرٹی گول چکر پر منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر وسیم خان بھی موجود تھے، جنہون نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کےلیے ہر فرد کو مبارک کا مستحق قرار دیا۔

لاہور کے لبرٹی گول چکر پر ہوئی تشہری مہم کی رنگا رنگ تقریب کے دوران ہر طرف رنگ برنگی روشنیاں عجب ہی سماں پیدا کررہی تھیں۔


اردگرد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قدآور تصاویر بھی آویزاں کی گئیں تھی۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچیز میں 20 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

تقریب میں پی ایس ایل کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ ہی آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر پی ایس ایل کا نغمہ بھی سنایا گیا۔

تازہ ترین