آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، آصف زرداری

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین نے سرکاری ملازمین پر تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی مذمت کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والوں سے دشمن جیسا سلوک نہ کیا جائے۔

سابق صدر نے کہا کہ عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انھیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل حالات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے اسکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے آچکے ہیں، سرکاری ملازمین کے معاشی استحصال سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید