• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز،بجلی 1.53 روپے یونٹ مہنگی، کراچی پر اطلاق نہیں ہوگا

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز،بجلی 1.53 روپے یونٹ مہنگی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیپرا نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ،جس کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سی پی پی اےجی نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس اضافےکا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ،اضافہ ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین