• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو اسکینڈل، عمران خان نے پارٹی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔

عمران خان کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی میں فواد چوہدری، شہزاد اکبر اور ڈاکٹر شیریں مزاری شامل ہیں، کمیٹی ویڈیو اسکینڈل کے تمام امور کی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات بھی وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ویڈیو اسکینڈل میں آئندہ لائحہ عمل کے لئے تجاویز دی جائیں گی۔

تازہ ترین