Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
وزیرِاعظم عمران خان نے راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کا تخمینہ 75 ارب روپے ہے، اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اس منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی۔